کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میٹا کی ذیلی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’میسج یور سیلف‘ نامی فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے آپ کو میسج بھیج سکیں گے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق ’میسج یور سیلف‘ فیچر ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ بِیٹا کے لیے واٹس ایپ کے آئندہ ورژن میں متعارف کرایا جائے گا۔
تفصیلات میں یہ بھی بتایا گیا کہ واٹس ایپ صارف میسج بھیجتے وقت رابطوں کی فہرست میں اپنا نمبر دیکھ سکیں گے جس کے ساتھ ’میسج یور سیلف‘ لکھا ہوگا۔
مزید یہ کہ واٹس ایپ میں اپنا نمبر بطور رابطے میں دیکھنے کے ساتھ جب آپ اپنے نمبر پر کچھ بھیجیں گے تو یہ دیگر آلات کے ساتھ، جس میں آپ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہوں گے، زیادہ تیزی سے جُڑے گا۔ صارف جب واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر استعمال کرتے ہیں تو وہ فون کے انٹرنیٹ سے جڑے ہونے کے بغیر بھی ایک سے زائد ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ چند ماہ سے واٹس ایپ اپنی خدمات کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے پلیٹ فارم میں مسلسل جدت لا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

