تازہ تر ین

ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافہ

لاہور: (ویب ڈیسک) غریب کی سواری عوام پر مزید بھاری ہو گئی، ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا کمپنیوں نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے، ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑھوتری کی گئی اور قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 5400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 29 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
پرائیڈر کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا اور قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
سی جی 125 کی قیمت میں 6400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت ایک لاکھ 79 ہزار 900 روپے سے اضافہ کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 9 ہزار کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 2 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 19 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے، سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
سی بی 150 ایف کی قیمت میں 15 ہزار روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 53 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv