لندن: (ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے انٹارکٹیک میں برف کے نیچے بہنے والے ایک طویل پُر اسرار دریا کو دریافت کیا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے اس کی وجہ سے برف کے پگھلنے میں تیزی آرہی ہو۔
برطانیہ کے امپیریل کالج لندن اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے محققین نے پہلی بار 460 کلو میٹر طویل اس دریا کو ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے۔
نو دریافت شدہ دریا جرمنی اور فرانس کے مشترکہ رقبے کے برابر رقبے سے پانی اکٹھا کرتا ہے جو اس کے بہاؤ اور اس خطے میں برف کو متاثر کرتا ہے۔
سائنس دانوں کو یہ ڈر ہے کہ اگر موسمیاتی تغیر سطح پر برف کے پگھلنے کی صورتحال کو مزید بد تر کرتا ہے تو یہ دریا اس خطے کی برف کی چادر کے نیچے موجود برف کو کم کر سکتا ہے۔
سربراہ محققین ڈاکٹر کرسٹین ڈاؤ کا کہنا تھا کہ سائنس دان کی جانب سے ان دریائی نظاموں کو کھاتے میں نہ لا کر برف کے پگھلنے کے حوالے سے اندازے لگایا جانا بڑا مغالطہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ سے کی جانے والی پیمائشوں سے سائنس دان جانتے ہیں کہ انٹارکٹیکا کے کونسے خطوں میں کتنی برف پگھل رہی ہے لیکن یہ علم نہیں ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ یہ دریافت ممکنہ طور پر سائنس دانوں کے ماڈلز میں ایک مفقود کڑی ہوسکتی ہے۔
زمین پر موجود برف کی چادروں کے نیچے دو صورتوں میں پانی بہتا ہے۔ پہلی صورت میں سطح پر پگھلتی برف سے پانی دراڑوں سے گہرائی میں جاتا ہے جن کو مولِنس کہتے ہیں۔
دوسری صورت میں زمین کی قدرتی گرمائش کی وجہ سے بنیادوں میں برف پگھلتی ہے جس سے پانی بہتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

