اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت پٹرولیم نے موسم سرما میں گیس کے بڑے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ سردیوں میں طلب و رسد کے تناسب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں برس گیس بحران میں شدت کا خدشہ ہے۔ موسم سرما میں گیس کی دستیابی اور طلب کیا ہوگی، اس کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایل این جی کی درآمد کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کی جانب سے ترجیحات طے کرلی گئی ہیں کہ بحران کے دوران کس سیکٹر کو کتنی گیس فراہم کی جائے گی۔
سردیوں میں کے شدید بحران کے پیش نظر تیار کیا گیا گیس لوڈ مینجمنٹ پلان یکم نومبر سے 15 فروری 2023ء تک کے لیے ہوگا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کی وجہ سے گیس کی دستیابی اور سپلائی متاثر ہو سکتی ہے جب کہ آئندہ موسم سرما میں گیس کی مجموعی یومیہ طلب 8 ارب جب کہ مجموعی پیداوار 3 ارب 75 کروڑ کیوسک فٹ ہونے کا امکان ہے۔
بحران کے پیش نظر ایک ارب کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کی جائے گی۔ موسم سرما میں گیس کا شارٹ فال 3ارب 25 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران گھریلو صارفین کو گیس کی دستیابی پہلی ترجیح ہوگی اور انہیں 24 گھنٹوں میں 3 اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔تندوراور اسپتالوں کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ بجلی کی پیداوار کے لیے گیس کی رسد تیسری بڑی ترجیح ہو گی۔پاور پلانٹس کو 15 فی صد گیس کی کمی کا سامنا ہو گا۔ جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی سپلائی کے اوقات مقرر کیے جائیں گے جب کہ سیمنٹ ،کھاد اور سی این جی انڈسٹری کے لیے گیس کی سپلائی دستیابی سے مشروط ہو گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

