تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سڈنی میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا آج مد مقابل ہوں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ون کی دو ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، نیوزی لینڈ کا مقابلہ سابق عالمی چیمپئن سری لنکا سے ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، میدان سجے گا سڈنی میں جہاں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا اور 89 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کا افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا۔ اس کی حریف ٹیم سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دی لیکن آسٹریلیا کے خلاف اسے خود شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دن کا یہ واحد میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv