اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے سوال کیے کہ کس کے کہنے پر میرے اوپر ایف آئی آر کاٹی گئی اورظلم کیا گیا؟ ایف آئی اے نے مجھے سفید لباس میں ملبوس کن درندوں کے حوالے کیا؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آج کوئی سیاسی بات کرنے نہیں آیا ہوں ، انہوں نے شہید ارشد شریف کے لئے مغفرت کی دعا کی، جس کے بعد کہا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ کو وارننگ دیتا ہوں میرے واقعے پر پردہ نہیں ڈالنا، عالمی فورم مجھ پر ہوئے تشدد سے پردہ اٹھائیں گے، ایف آئی اے سائبر برانچ اسلام آباد اور رانا ثناء اللہ نے مجھ پر تشدد نہیں کیا، رانا ثناء اللہ چھوٹے اداکار ہیں۔
مجھ پر زیادتی اور تشدد کا ذمہ دار حکومت نہیں ہے ، کس کے کہنے پر میرے اوپر ایف آئی آر کاٹی گئی اورظلم کیا گیا؟ ایف آئی اے نے مجھے سفید لباس میں ملبوس کن درندوں کے حوالے کیا؟ اسلام آباد مجسٹریٹ کو وارننگ دیتا ہوں میرے واقعے پر پردہ نہیں ڈالنا، ایف آئی اے سائبر برانچ اسلام آباد اور رانا ثنا اللہ نے مجھ پر تشدد نہیں کیا ۔
سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھا جائیگا تشدد کے نشانات کس کے کہنے پر مٹائے، آئین سے انحراف کرنے والا قانون کا مجرم ہے ، رانا ثنا اللہ چھوٹے اداکار ہیں ، ایف آئی اے نے کس کے کہنے پر میرے گھر پر چھاپہ مارا ؟
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی ججز تقرری کے لیے تحریر میرے پاس آئے گی ، جن ججز کے نام آئیں گے ان سے حلف لوں گاکہ انصاف فراہم کریں گے ، اپنا مقدمہ سپریم کورٹ کے سامنے رکھا،انصاف کا منتظر ہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

