لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ کل 11 بجے لاہور کے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں اور تمام پاکستانیوں کو اس میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایک تحریک پاکستان کو آزاد کرانے کیلئے چلی تھی، ایک تحریک اتنی ہی بڑی حقیقی آزادی کے حصول کیلئے چلائی جائے گی.
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کا مقصد ہے کہ پاکستان کے فیصلے ملک کے اندر ہوں، کوئی بیرونی طاقتوں کے پتلے اس ملک کے فیصلے نہ کریں. اس تحریک کا مقصد ملک میں امیر اور غریب کیلئے یکساں قانون کا نفاذ ہے. یہ تحریک چلے گی اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم حقیقی طور پر آزاد نہیں ہوجاتے.
انہوں نے کہا کہ ہم وہ ملک چاہتے ہیں جس کیلئے قائد اعظم نے جد جہد کی اور جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا. حقیقی آزادی تبھی ملے گی جب صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے عوام فیصلہ کریں کہ ان کے حکمران کون ہوں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ بیرون ملک سازش ہو اور پاکستان میں بیٹھے غدار اس میں شامل ہو کر پتلوں کو حکومت دے دیں.
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

