ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کئی اداکاروں کو سپر اسٹار بنانے والے نامور ہدایتکار اسماعیل شروف 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسماعیل شروف کا انتقال ممبئی کے کوکیلا بین دھروبائی امبابی اسپتال میں ہوا جہاں انہیں ایک ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسماعیل شروف نے 80 اور 90 کی دہائی میں فلم آہستہ آہستہ، ضد اگر، گاڈ اینڈ گن، پولیس پبلک، مجدھار، دل آخر دل ہے، بلندی، سوریا اینڈ جھوٹا سچ جیسی سُپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کی تھی ان کی آخری فلم تھوڑا تم بدلو تھوڑا ہم تھی جو 2004 میں ریلیز ہوئی تھی۔ ہدایتکار کی موت پر بالی ووڈ کے کئی فنکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے، اداکار گوندا نے اسماعیل شروف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میرے کیرئیر کی پہلی فلم لوو 86 کی ہدایتکاری اسماعیل شروف نے ہی کی تھی۔ گوندا کا کہنا تھا کہ اسماعیل شروف نے ہی انہیں ’گوندا‘ بنایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل شروف کام کے حوالے سے سخت مزاج تھے لیکن ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی، وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ انہیں اداکاروں کو کیسے کرداروں میں ڈھالنا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

