لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لانگ مارچ فلاپ ہو گا، عمران خان سب سے بڑا چور ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا کہ میری بات لکھ لیں لانگ مارچ فلاپ ہو گا۔ اب فیصل واوڈا نے بھی کہہ دیا ہے لانگ مارچ خونی ہو گا۔ عمران خان کوئی انقلاب نہیں لا رہا۔ لوگوں نے عمران خان کا انقلاب چار سالہ حکومت میں دیکھ لیا ہے۔ یہ صرف اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہ رہے ہیں۔ آرمی چیف کسی پارٹی کا نہیں بلکہ ایک ملکی ادارے کا سربراہ ہوتا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نےکہا کہ عمران خان انقلابی بندہ نہیں جھوٹا آدمی ہے۔ لوگوں کو چور کہتا ہے خود سب سے بڑا چور ہے۔ مجھے بتائیں فارن فنڈنگ سے بڑی کون سی چوری ہے 50 ارب اور توشہ خانہ کا بڑا کوئی سکینڈل نہیں۔ عمران خان انتہائی غلط آدمی ہے اور سب سے بڑا چور ہے۔ میں عمران خان نہیں جو بغیر سوچے سمجھے بات کر دوں۔ بہت سے رازوں سے پردہ اٹھ رہا ہے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد پاکستان کی تباہی اور فتنہ پھیلانا ہے، اب ان کو اور چیزوں کی ضرورت ہے کیونکہ انکی سیاست بھی فیل ہو رہی ہے، اب ان کا پلان اے، پلان بی ،پلان سی بھی فیل ہو رہا ہے، اب ان کی کوشش ہے کوئی نیا انتشار پھیلایا جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

