ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ’کپو، کپو‘ پکارنے پر معروف کامیڈین کپل شرما کا شو سپر ہٹ ہوگیا۔
بھارتی نشریاتی ادارے سے نشر کیا جانے والا ’دی کپل شرما شو‘ کا نیا شو کترینہ کیف کی وجہ سے مشہور ہوگیا کیوں کہ شو کے دوران اداکارہ نے کپل کو پیار سے ’کپو‘ کہہ کر پکارا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر یکدم ’کپو، کپو‘ کی آوازیں آتی ہے تو کپل شرما گھبرا جاتے ہیں اور پیچھے مڑکر دیکھتے ہیں تو بالکونی میں کترینہ کیف کھڑی ہوئی نظر آئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ بالکونی سے نیچے اترتے ہوئے کپل سے سوال کرتی ہیں کہ ’کپو تم بھوت سے ڈرتے نہیں ہو‘ تو کپل شرما مزاحیہ جواب دیتے ہیں کہ ’بھوتنی اگر کترینہ کیف جیسی ہو تو آدمی گزارا کرلیتا ہے‘۔
کترینہ کیف کے کپل شرما شو میں نئی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کی کاسٹ کے ہمراہ شرکت اور کپل کو کپو پکارنے کی وجہ سے ’دی کپل شرما شو‘ سپر ہٹ ہوگیا۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں، ایک صارف نے کترینہ کیف کو دنیا کا سب سے خوبصورت بھوت قرار دیا۔
خیال رہے کہ ’فون بھوت‘ بالی ووڈ کی مزاحیہ ڈراؤنی فلم ہے جس میں اداکارہ کترینہ کیف مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

