نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سکولوں میں امتحانات کے موقع پر اکثر نقل کرنے کے مضحکہ خیز قسم کے واقعات پیش آتے ہیں جس میں نالائق طلباء نت نئے طریقے استعمال کرتے ہیں لیکن بھارت میں ایک طالب علم نے امتحان کے پرچے میں سوالات کے جواب لکھنے کے بجائے گانا لکھ ڈالا جس پر استاد غصے سے لال پیلے ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طالب علم نے کیمسٹری کے پریکٹیکل امتحان کی کاپی میں دیگر مواد کے ساتھ ایک بھوجپوری گیت بھی لکھ دیا جس پر ٹیچر سیخ پا ہوگیا اور فون پر ہی اس کی کلاس لے لی۔
انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کا ہے، اس شریر طالب علم نے ٹیچر کے ساتھ فون پر ہونے والی گفتگو کو ’اوپن سپیکر‘پر ڈال کر ایک ویڈیو بنائی اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
کال میں ٹیچر اس طالب علم کو بار بار کہہ رہا ہوتا ہے کہ کاپی میں گیت لکھتے ہوئے تمہیں شرم نہیں آئی، ٹیچر اس سے اس کے والد کا فون نمبر بھی لیتا ہے تاکہ اس کی شکایت کرسکے۔
ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ٹیچر طالب علم کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کی پریکٹیکل کی امتحانی کاپی چیک نہیں کی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

