تازہ تر ین

الحمداللہ، عمران خان کا موقف حرف بہ حرف سچ ثابت ہوا، شہباز گل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ الحمداللہ، عمران خان کا موقف حرف بہ حرف سچ ثابت ہوا۔
شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مریم صفدر صاحبہ کا شکریہ انہوں نے جو آڈیو لیک کی ہے خان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے لئے وہ ثابت کرتی ہے کہ سائفر اصلی ہے ، سفیر نے ڈیمارچ دینے کا کہا، سائفر کو وزیراعظم سے چھپایا گیا تھا۔
سائفر کے بارے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا موقف حرف بہ حرف سچ ثابت الحمداللہ۔
شہباز گل نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میں بہت پہلے یہ ریکارڈ پر لا چکا تھا کہ سائفر وزیراعظم عمران خان سے چھپایا گیا تھا۔ آج کی آڈیو لیک میں یہ ثابت ہو گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv