لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹیز میں انڈسٹریل پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کے لئے سپیشلائزڈ ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ اوربہتری کے لئے تجاویز کا جائزہ لیاگیا، چودھری پرویز الٰہی نے ہائرایجوکیشن کے معیار دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس نے فیصلہ کیا کہ پنجاب میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرایا جائے گا، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کی انڈسٹریل ضروریات کے پیش نظر علاقے میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی، یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئر نگ اینڈ انجینئرنگ ٹیکنالوجیز کا دنیا کی بہترین سپیشلائزڈ یونیوسٹیز سے الحاق ہوگا، اس ضمن میں غیر ملکی ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی گورننگ باڈی میں متعلقہ شعبے کے فارن ایکسپرٹس شامل ہوں گے، نئی نسل کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی ایجوکیشن سے بہرمند کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

