تازہ تر ین

کسٹم کی کارروائی، کروڑوں مالیت کے سمگل شدہ ٹائرز برآمد، ایک شخص گرفتار

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ غیر ملکی ٹائرز برآمد کر لئے، کارروائی کے دوران گودام سے ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی میں کسٹم حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 22 ستمبر کو خفیہ اطلاع پر ماری پوڑ کے علاقے میں گودام پر چھاپا مارا گیا، کارروائی کے دوران 54 کروڑ روپے مالیت کے سمگل شدہ ٹائرز برآمد کیے گئے۔
حکام کے مطابق ٹائروں کے نمبرز کو ٹیمپرڈ کر کے سمگلنگ کی جاتی تھی، گودام سے پچپن ہزار ٹائر برآمد کیے گئے جو بس، ڈمپر اور دیگر گاڑیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں، کسٹم حکام کے مطابق سمگلنگ کے ناسور کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv