تازہ تر ین

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب، سیاسی اور عسکری قیادت شرکت کرے گی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج شام چار بجے دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ، خارجہ ، خزانہ، اطلاعات کے وزراء شرکت کریں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسز چیف بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہ بھی شرکت کریں گے، آڈیو لیکس سمیت قومی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئینگے، آڈیو لیکس سے متعلق ابتدائی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مغربی و مشرقی سرحدوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بھی غور کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv