تازہ تر ین

میزبانی کی باری ہماری، بھارت کو پاکستان میں ہی آکر کھیلنا ہوگا: پی سی بی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی پیشکش مسترد کردی۔
پی سی بی ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی بورڈ میں پاک بھارت سیریز کروانے کی بات کی، یہ ایک غیر رسمی بات تھی اور پیش کش اس وقت قبول نہیں کی گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ہی پاک بھارت سیریز کی پہلے میزبانی کرے، سیریز کی میزبانی کی باری بھی پاکستان کی ہے اور بھارت کو پاکستان آکر ہی کھیلنا ہوگا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ای سی بی کی پیشکش میں بی سی سی آئی نے بھی عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv