اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے سفارتی طرز عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے بیان میں بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ضروری ریمارکس کے بارے میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات قائم ہیں جو خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے میں اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مضبوط اور کثیرالجہتی بن گئے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے عوام سے عوام اور دو طرفہ تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری طور پر مصروف عمل ہیں۔
ترجمان نے بھارت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بین الریاستی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام کرے اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت کو اپنے سفارتی طرز عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

