پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، شہبازشریف بھارت سے مریم نوازکے داماد کے لیے مشینری منگوارہا ہے، یہ صرف پیسے بنانے کے لیے چوری سے مشینری امپورٹ کر رہے ہیں، ابھی آڈیو لیکس میں اور چیزیں بھی سامنے آئینگی۔
پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کے ساتھ ہوا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کر سکتا تھا،سترہ سال بعد اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں 6 فیصد گروتھ ہو رہی تھی، ایکسپورٹ پر توجہ دینے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے،جب سے دومافیا خاندان آئے بھارت،بنگلا دیش پاکستان سے آگے نکل گئے،60کی دہائی میں غریب ممالک پاکستان کے ماڈل کو فالو کرتے تھے،جب سے یہ دوخاندان آئے ملک مقروض اور یہ امیر ہوتے گئے، 60کی دہائی میں ملک کی انڈسٹریزتیزی سے بڑھ رہی تھی،پہلی دفعہ ہماری حکومت میں انڈسٹریزمیں11فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی،کورونا کے باوجود معاشی حالات بہتر ہو رہے تھے، ہمارے دورمیں ریکارڈ 32 ارب ڈالر ایکسپورٹ تھی،ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا، ملک آگے بڑھ رہا تھا اس دوران بیرونی سازش کے تحت چوروں کومسلط کیا گیا، آج پاکستان میں پچاس سالہ مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، ہمارے دورمیں16روپے فی یونٹ آج 45 روپے تک پہنچ گیا،تنخواہ دارطبقے کے لیے قیامت آچکی ہے،میرا سوال ہے کونسی قیامت آئی تھی اب ملک میں ہر چیزمہنگی ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں آج گھی کی قیمتیں کم ہو چکی ہیں،ہمارے دور میں 55 روپے اور آج 120 روپے کلوتک چلا گیا، ہمارے دور میں 100 روپے اور آج چاول 220 فی کلو ہوگیا،فیصل آباد میں 20 فیصد انڈسٹریز بند ہو چکی ہے، ہمارے دورمیں فیصل آباد میں انڈسٹریزچل رہی تھی مزدورنہیں مل رہے تھے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے تاجروں کوحقیقی آزادی کی تحریک میں شامل کرنے آیا ہوں،اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے میری کال کا انتظارکرنا ہے،نمبرون بھگوڑا بیماری کا جھوٹ بول کر باہر گیا، نوازشریف نے میڈیکل رپورٹ میں بھی دو نمبری کی ہوئی تھی،یہ کوئی بھی کام ایمانداری سے نہیں کرتے،نوازشریف کی بیٹی سیدھی منہ سے جھوٹ بولتی ہیں،یہ سارے چورملک کا پیسہ لوٹ کر باہر بھاگ جاتے ہیں،این آر او ڈیل ہوتی ہے تو ملک میں پھر واپس آ جاتے ہیں،شہبازشریف چیری بلاسم کی آڈیوٹیپ آئی ہے، شہبازشریف بھارت سے مریم نوازکے داماد کے لیے مشینری منگوارہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، پیسہ لوٹتے ہیں باہر چلے جاتے ہیں این ار او لیتے ہیں پھر آ کر لوٹتے ہیں، یہ صرف پیسے بنانے کے لیے چوری سے مشینری امپورٹ کر رہے ہیں، ابھی آڈیو لیکس میں اور چیزیں بھی سامنے آئینگی،ان کے خلاف پاکستانی قوم نے میرے ساتھ ہونا ہے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کرونگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

