واشنگٹن: (ویب ڈیسک) عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برنٹ آئل کی بین الااقوامی منڈی میں قیمتیں نچلی سطح پر آگئیں۔ خام تیل کی قیمت 84.06 ڈالر فی بیرل جب کہ امریکی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76.71 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت بھی نمایاں طور پر کم ہو کر 6.90 ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی جس سے صارفین کو کچھ ریلیف ملنے اور عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فی صد کمی ہوئی ہے۔ کورونا وبا سے نکلنے والی ہانپتی کانپتی عالمی معیشت اور تجارت کو روس یوکرین جنگ سے بڑا دھچکا لگا اور پٹرولیم کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی تھیں۔
تاہم اب عالمی منڈیوں میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے معیشت اور تجارت کو سنبھلنے کا موقع مل رہا ہے جس کے دور رس نتائج مہنگائی میں کمی کی صورت میں عام آدمی کی زندگیوں پر بھی پڑیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ عالمی کساد بازاری کا خدشہ اور دیگر عالمی امور ہیں۔
یاد رہے کہ بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ رواں برس کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر تک گر سکتی ہے جب کہ آئندہ برس کے اختتام تک یہ قیمت 45 ڈالر فی بیرل رہ جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

