Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

مصیبت میں دست شفقت کے بجائے سیاست سے گریز کیا جائے، وزیراعظم

By adminستمبر 27, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

دادو: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں دکھی قوم کے سر پر دست شفقت رکھنے کے بجائے جلسے جلوسوں کے ذریعے سیاست کی جائے تو اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا۔
یہ بات انہوں نے سیلاب سے متاثرہ ضلع دادو کے دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ دادو کے علاقے جھاکرو گئے جہاں خیمہ بستے کے دورے میں انہوں ںے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں ںے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صرف دادو میں سیلاب سے 37 افراد جاں بحق ہوئے، ضلع دادو کے تمام علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے، وہاں کھڑی تمام فصلیں تباہ ہوگئیں، متاثرین کو ٹینٹ اور دیگر اشیا کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والوں کا شکر گزار ہوں جو اپنے بھائیوں کی مدد کررہے ہیں، صوبائی حکومتیں سیلاب زدگان کے لیے بھرپور کام کررہی ہیں، سندھ میں مراد علی شاہ فعال ہیں، خیمے لگے ہوئے ہیں، ادویات تقسیم کی جارہی ہیں، فورسز کے جوان بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مصیبت کے وقت میں اگر کوئی خرابی آئے تو اسے آگے بڑھ کر ٹھیک کرنا چاہیے نہ کہ اسے سیاسی رنگ دیا جائے، سیلاب سے تین کروڑ 30 لاکھ متاثر ہوئے، سیلاب کے بعد اب بحالی کا مشکل مرحلہ موجود ہے، ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، ہمیں حوصلے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مصبیت کے وقت تمام شعبہ جات کے افراد مل کر کام کرتے ہیں، ہمیں سیاست سے گریز کرنا چاہیے، سیاسی گیم میں نمبرز اسکورنگ سے گریز کرتے ہوئے دکھی قوم کے سر پر دست شفقت رکھا جائے نہ کہ جلسے جلوسوں کے ذریعے سیاست کی جائے اور دکھی لوگوں کو نہ پوچھا جائے تو اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمرقند میں شنگھائی کانفرنس میں سیلاب کے معاملے پر میں نے اور وزیر خارجہ بلاول نے بھرپور آواز بلند کی، کئی ممالک کے سربراہان نے پاکستان کے ساتھ تعاون پر یقین دہانی کرائی، ان کے شکر گزار ہیں تاہم مدد کرنے والوں کو مزید آگے آنا ہوگا، دنیا کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
انہوں ںے کہا کہ سیلاب کے سبب پاکستان میں 1600 افراد جاں بحق ہوگئے اور 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، یہ جو آفت آئی ہے یہ انسان کی اپنی پیدا کردہ ہے، بعض ممالک فضا میں کاربن کے اخراج میں سب سے آگے ہیں ان کی وجہ سے یہ زیادہ بارشیں ہوئیں جب کہ پاکستان فضا میں کاربن خارج کرنے کی شرح میں ایک فیصد سے بھی کم ہے، ہمارا کوئی قصور نہیں ہم دوسروں کی سزا بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پچیس ہزار روپیہ فی خاندان دیا جارہا ہے اب تک 42 ارب روپیہ دیا جاچکا ہے، اس کمیپ میں اب تک یہ رقم تقسیم نہیں ہوا میں نے یہاں بھی تقسیم کی ہدایت کردی ہے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.