لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب نے وفاقی حکومت پر صوبے کے 146 ارب روپے کے واجبات نہ دینے کا الزام عائد کردیا، وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کے قانونی اور آئینی واجبات روک لئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کے لئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کو 146 ارب روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش کیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کے قانونی اور آئینی واجبات روک لئے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کے لئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا، سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے شیئربھی نہیں دیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سیلاب زدگان کی بحالی کی سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہوسکتی ہیں، 146 ارب روپے کے واجبات روکے جانے کی وجہ سے ہیلتھ سمیت دیگر سیکٹر کے پراجیکٹ متاثر ہوسکتے ہیں، مریضوں کو مفت ادویات اورسہولتیں دینا چاہتے ہیں،وفاق واجبات روک کر حائل ہورہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وفاق سے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتالوں کی تکمیل کا عمل رک سکتا ہے، جان بوجھ کر پنجاب کے فنڈز روکے گئے ہیں تاکہ صوبہ ترقی نہ ہونے سے کھنڈرات میں بدل جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

