واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی، اس موقع پر خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا، امریکی وزیرخارجہ نے سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرآب ہے، متاثرین کیلئے 17 امدادی طیارے بھجواچکے ہیں، یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔
انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں، سیلاب سے کینیڈا کی آبادی جتنے شہری متاثر ہوئے ہیں، افغانستان کی ترقی پاکستان اور امریکا دونوں کیلئے ضروری ہے، افغانستان کی ترقی پاکستان اور امریکا دونوں کا مشترکا مسئلہ ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا موسمیاتی تبدیلی کے باعث تباہی کا سامنا ہے، سیلاب اور بارشوں کے بعد 100 کلومیٹر طویل جھیل بن گئی، پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہو گئی۔
ملاقات اور پریس کانفرنس کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان اور امریکا کی دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگا دیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

