کراچی: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نجی گفتگو کا لیک ہونا غیبت کے زمرے میں آتا ہے، حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے نجی گفتگو عام کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ گفتگو یا تبصرے لیک کرنا،جعلی خبریں پھیلانا غیراخلاقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کو غیبت اور جعلی خبروں کا سامنا ہے، کسی واقعہ کو حوالہ اور سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا جاتا ہے۔ ہمیں نظم وضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی کی نجی گفتگو میں دلچسپی نہیں لینی چاہیے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کی وجہ سے معلومات لیک ہونے میں اضافہ ہوا ہے، سوشل میڈیا کو ضروری معلومات اور علم کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام میں سیاسی حریفوں کے ساتھ مہذب رویہ اپنانے کی ضرورت ہے، سیاستدان قوم کو فکری طور پر مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ فکری قوت ہمارے ملک کو کم سے کم مدت میں مضبوط بنا سکتی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ دنیا نے سائبر سیکیورٹی میں اہم ایجادات اور پیشرفت کی ہے، یہ کسی بھی قوم کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اہم شعبہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام وترقی کیلئے سائبر سیکیورٹی اپنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

