اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ خواجہ سراء اللہ کی مخلوق ہیں، مکمل حقوق ملنے چاہئیں ، مذہبی و سیاسی جماعتیں خواجہ سرائوں کے حقوق کی مخالف نہیں، مرد و عورت کے خواجہ سراء بننے کے خلاف ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا طاہر عقیل اعوان، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد ، مولانا اسلم صدیقی، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا عزیز اکبر قاسم اور دیگر بھی موجود تھے ۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا آئین کسی بھی غیر شرعی قانون کی اجازت نہیں دیتا، ٹرانس جینڈر ایکٹ چار سال قبل منظور ہوا جس میں سب کی کوتاہی شامل ہے ۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ آئین پاکستان اور شریعت اسلامیہ کے خلاف جو ترامیم ہیں ان کے حل کیلئے وزیر قانون نے مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے اس پر عمل ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراء اللہ کی مخلوق ہیں ، ان کو ان کے مکمل حقوق ملنے چاہئیں ، مذہبی و سیاسی جماعتیں خواجہ سرائوں کے حقوق کی مخالف نہیں، مرد و عورت کے خواجہ سراء بننے کے خلاف ہیں، ٹرانس جینڈر ایکٹ کے حوالہ سے جمعیت علماء اسلام کی طرف سے تیار کردہ بل و ترامیم کا خیر مقدم کریں گے ۔ بل چار سال قبل پاس ہوا حکومت کی طرف سے ترامیم کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز درست سمت قدم ہے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

