کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پلاسٹک کے کچرے میں اضافہ ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے جہاں زمین پر موجود اس پلاسٹک کے باریک ذرّات جانداروں کے جسم میں جگہ بنا رہے ہیں وہیں یہ سمندروں میں آبی حیات کی زندگی کو بھی یکسر متاثر کر رہے ہیں۔
اب امریکا کے سائنس دانوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک ایسا ہلکے ربڑ کا جوتے کا تلا بنایا ہے جو پانی میں جا کر محض چار ہفتوں میں گلنا شروع ہوجاتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق پانی میں چمڑا گلنے میں 40 سال اور ربڑ کا تلا گلنے میں 80 سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے جبکہ پہننے کے لئے اب تک جو بھی پلاسٹک کی چیز استعمال کی گئی کسی نہ کسی شکل میں وہ دنیا میں موجود ہے، اس حساب سے برطانیہ میں ہر سال 60 کروڑ جوتے پھینک دیئے جاتے ہیں جو مستقبل میں ہزاروں سالوں تک کرہ ارض پر موجود رہیں گے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے سائنس دانوں کی جانب سے بنائے گئے اس جوتے کا مواد اس طرح تشکیل دیا گیا ہے کہ سمندری حیات اس کو اس کے بنیادی کیمائی عناصر میں توڑ سکیں گے اور بطور غذا استعمال کرسکیں گے۔
محققین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کا یہ متبادل دنیا کے سمندروں کو اپنی لپیٹ میں لیتی آلودگی سے نمٹ سکتا ہے۔
پروفیسر اسٹیفن مے فیلڈ کا کہنا تھا کہ سمندروں میں پلاسٹک کا نامناسب تصرف ان کو مائیکرو پلاسٹک میں توڑ دیتا ہے جو انتہائی سنگین ماحولیاتی مسئلہ بن چکا ہے، ہم نے تحقیق میں دِکھایا ہے کہ ایسی اعلیٰ معیاری پلاسٹک اشیاء کا بنایا جانا بالکل ممکن ہے جو سمندر میں گل سکتی ہیں۔
2010میں لگائے گئے محققین کے تخمینے کے مطابق ہر سال 8 ارب کلوگرام پلاسٹک سمندروں میں پھینکی جاتی ہے اور 2025 تک اس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

