گجرات: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گجرات کی خدمت کر کے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور چودھری ظہور الہٰی شہید کی بدولت ان کا خاندان عوام کے لیے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے اقدامات آئندہ چندہ ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے اور خاندان کے سربراہان جو کنجی ہمیں دے گئے وہ سب کچھ اگلی برسی میں حوالے کر دیں گے۔ عوام کی خواہش پر گجرات کو ڈویژن بنا دیا اور ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ اپنی مرضی کرنے والی اولاد کو پیار سے سمجھا کر واپس لانا ہی عقلمندی ہے اور یہاں بھی عقلمندی کا ثبوت آئندہ ایک دو ماہ میں آپ کو نظر آنا شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 15 اضلاع میں بچیوں کو وظائف دے کر اسکول جانے کا پابند کر دیا ہے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق اگلی نسل کو کلمہ طیبہ پر عمل پیرا کرا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی اصلیت سب کے سامنے ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں نے اور مونس الہیٰ نے عمران خان کا ساتھ دیا۔ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا کر قوم کو کیا تحفہ پیش کر دیا گیا اور شہباز شریف کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

