لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایک طرف پاکستان میں سیلابی صورتحال تو دوسری طرف قرضوں کا بوجھ ہے۔ ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے۔مالی امداد کے لیے ہم بین الااقوامی اداروں سے بات کررہے ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ سعودی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا سیلابی پانی سے اس وقت مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا۔ ایک طرف پاکستان میں سیلابی صورتحال تو دوسری طرف قرضوں کا بوجھ ہے۔ با سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاہے کہ اس وقت سیلاب کے باعث پاکستان میں صورتحال بہت گھمبیر ہے۔مون سون بارشوں کے باعث پاکستان میں سیکڑوں کلومیٹر پر محیط جھیل بن گئی۔پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب آگیا۔
ان کا کہنا ہے کہ 3کروڑ30لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔متاثرین میں ایک کروڑ 60 لاکھ بچے، 6 لاکھ حاملہ خواتین شامل ہیں۔ہمیں نا صرف سیلاب سے نمٹنا ہے بلکہ وبائی امراض سے بھی متاثرین کو بچانا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ40 لاکھ ایکٹر پر کھڑی فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں ۔فصلیں تباہ ہونے سے ہمیں غذائی قلت سے بھی نمٹنا ہے۔آئی ایم ایف سے ملنے والی امداد سے ہمیں کچھ اقتصادی ریلیف ملاہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفت،ہیلتھ ایمرجنسی، غذائی تحفظ جیسے چیلنجیز کا سامنا ہے۔ان تمام مشکلات کی وجہ سے آنے والے دنوں میں اور مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے۔مالی امداد کے لیے ہم بین الااقوامی اداروں سے بات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا اشد ضروری ہے۔بھارت کے حالیہ اقدامات کے باعث کشمیریوں کے بنیادی حقوق بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

