تازہ تر ین

پریانکا چوپڑا کی ملالہ یوسفزئی کیساتھ ایک اور تصویر وائرل

نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ملاقات کے بعد ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اپنے مصروف شیڈول میں سے کچھ وقت نکال کر اپنے شوہر گلوکار نک جونس، بیٹی اور کچھ دوستوں کے ساتھ اپنے ریسٹورنٹ گئیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے ریسٹورنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ کھانا کھایا جن میں ان کی منیجر انجولا اچاریہ، سریتا چوہدری، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے نام شامل ہیں۔
اس ریسٹورنٹ میں ملالہ یوسفزئی اور پریانکا چوپڑا کی ایک ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد پریانکا چوپڑا، ملالہ یوسفزئی اور امریکی شاعر امانڈا گورمین کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv