تازہ تر ین

شاہین کے بعد بولرز کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ گیند کیسے سوئنگ کرنی ہے: محمد آصف

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سوئنگ کی وجہ سے دنیا میں پہچانے جانے والے محمد آصف نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی بولرز نے بہت زیادہ اسکور کھایا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اب سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بھی پاکستانی فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
محمد آصف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے بعد بولرز کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ گیند کو کیسے سوئنگ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کپتان کے لیے فیلڈنگ سیٹ کرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ انگلش بیٹرز کے لیے وکٹ کے دونوں جانب سے کھل کر کھیلنا آسان ہو گیا ہے۔
محمد آصف نے تجویز پیش کی کہ نئی گیند سے اننگز کا آغاز کرنے والے دو اسپیشلسٹ بولرز ٹیم میں ہونے چاہئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv