اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ریلیف کے کاموں کومتنازع بنانا چاہتے ہیں۔ آپ کواس وقت اسلام آباد پرچڑھائی کے خواب نہیں دیکھنے چاہئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کی بڑی آفت کا سامنا کررہا ہے، آج شیخ رشید نے فرمایا وزیراعظم پیسے مانگ رہے ہیں،ہم پیسے نہیں مانگ رہے مغربی ممالک سے اپنا حق مانگ رہے ہیں،دنیا میں گیس کے اخراج میں ہمارا ایک فیصد حصہ ہے،ترقی یافتہ ممالک کی کاربن گیس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، وزیراعظم نیویارک میں عالمی ضمیرکوجھنجھوڑرہے ہیں، ہم پیسے نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں،یہ آخرچاہتے کیا ہے اس حوالے سے بھی بیان بازی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مخالفین نفرت اور انتشارکی سیاست کر رہے ہیں، کبھی غیرمحب وطن، کبھی گیدڑ کا لفظ استعمال کرتے ہیں،آپ کوجرات کیسے ہوئی اداروں کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں،ایسا رویہ ملک اورسیاست کے لیے ٹھیک نہیں۔ اگریہ متاثرین کی مدد نہیں کرسکتے تو کم ازکم خاموش ہو جائیں، یہ سیلاب متاثرین کی امداد کوبھی رکوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 1600 سے زائد اموات ہوئیں، آپ کواس وقت اسلام آباد پرچڑھائی کے خواب نہیں دیکھنے چاہئیں، آپ کواس وقت سیلاب متاثرین کا ہاتھ پکڑنا چاہیے،ایک شخص اپنی سیاست میں اتنا اندھا ہوگیا ہے،جلسوں میں عمران نیازی مجھے ڈاکو کہتا تھا، عدالت نے عمران نیازی کو حقیقت بتادی، مخالفین کو جیلوں میں ٹھونسا اور ہمیں معیشت کا طعنہ دیتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمرانی تبدیلی نے کم ازکم ہمیں 50 ارب ڈالر کا ٹیکا لگایا ہے،عمران نیازی قرضوں،خساروں کا بوجھ چھوڑ کر گئے، اگر اتنے چار چاند لگائے تھے تو چارسالوں میں ترقیاتی بجٹ بڑھنا چاہیے تھا،جب آئی ایم ایف سے معاہدہ سائن کیا تب ان کی غیرت کہاں گئی تھی؟ عمران نیازی اوراس کا ٹولہ میڈیا پرامداد رکوانے کے لیےمہم چلارہا ہے، عمران خان کا دل پاکستانیوں کے لیے نرم نہیں ہورہا،عمران خان ریلیف کے کاموں کومتنازع بنانا چاہتے ہیں،قوم دیکھ رہی ہے متاثرین کی کون مدد اورکون سیاست کررہا ہے،عمران نیازی ٹولے میں انسانیت نام کی کوئی چیزنہیں ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

