لندن:( ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی راہداریاں اور جنگلی علاقے بنا کر شہروں کی’ری وائلڈنگ‘ کرتے ہوئے انسانیت کو موسمیاتی تغیر کے بدترین نتائج سے بچایا جاسکتا ہے۔ انٹرنیشنل کنزرویشن چیریٹی زیڈ ایس ایل(زولوجیکل سوسائیٹی آف لندن) کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ حیاتیاتی تنوع کی بحالی جنگلی حیات میں اضافے اورشہروں میں رہنے والوں کےہیٹ ویوز سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ری وائلڈنگ کسی علاقے میں قدرت اور حیاتیاتی تنوع کی بحالی کا ایک طریقہ ہے جس میں قدرتی ماحول اپنا خیال خود رکھتا ہے اور قدرتی عملوں کی احیاء ہوتی ہے۔ اس عمل میں کم انتظامی امور کی ضرورت ہوگی جبکہ پارکوں، قبرستانوں اور ریل کی پٹریوں کے اطراف موجود کے بنجر زمین اور سابق صنعتی جگہیں قدرتی ماحول کے پنپنے میں استعمال کی جاسکیں گی۔ شہری اپنے گارڈن کا کچھ حصہ ایسے ہی چھوڑ کر مصنوعی لان اور کیڑے کش ادویہ نہ چھڑک کر اس کوشش میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ تحقیق کی سربراہ مصنفہ اور موسم اور حیاتیاتی تنوع کی ماہر ڈاکٹر نیتھلی پیٹوریلی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جنگلات میں آتشزدگی، سیلاب اور ہیٹ ویوز لوگوں کے لیے موسمیاتی بحران کا سبب بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی بحران اور قدرتی ماحول کے ختم ہونے کے درمیان تعلق کو بالآخر پہچان لیا گیا ہے اور ری وائلڈنگ کے خیال کو تیزی سے اپنایا جارہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

