لاہور: (ویب ڈیسک) انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی۔پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔ جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہے۔
سیلاب متاثرین کیلیے پاکستان آنے والی اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بدترین تباہی، عوام کی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی حقیقی منظر کشی پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو وہ پاک فوج کر رہی ہے۔ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے، زندگیاں بچاتے دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جن زندگیوں کو بچایا گیا، ان سے بات کی مگر وہ ابھی محفوظ نہیں۔جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں۔آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی۔ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں۔متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں۔
انجلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل عوام کے ساتھ ہے۔انجلینا جولی نے بار بار متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

