تازہ تر ین

مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ ہیں: امریکی وزیر خارجہ کی شہباز شریف کو یقین دہانی

نیو یارک: (ویب ڈیسک) ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانے والے وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہمراہ تھے۔
اس ملاقات کے دوران انتھونی بلنکن نے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv