تازہ تر ین

مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں،بلاول بھٹو

نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر سےمتعلق اوآئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی بھارتی اقدامات کو 3سال مکمل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیرکی عالمی سطح پر متنازعہ حیثیت کوتبدیل کرنا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے اور مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی کی کشمیر کاز کیلئے غیرمتزلزل حمایت کو سراہتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv