تازہ تر ین

پنجاب میں آٹے کی نئی قیمت مقرر

لاہور/کراچی: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے بیس کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 315 روپے کا اضافہ کردیا جس کے بعد دس کلو کی ریٹیل قیمت 648 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی نئی قیمت مقرر کردی ہے جس کے مطابق دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 648 جبکہ بیس کلو والے تھیلے کی قیمت 1295 ہوگی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے فی من گندم کا ریٹ 2300 روپے من مقرر کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کے مطابق گندم اور آٹے کے نئے نرخوں کا اطلاق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ہوگیا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی آٹے کی فی کلو سرکاری قیمت 65 روپے مقرر کردی ہے جس کے بعد 10 کلو آٹا 650 روپے میں فروخت ہوگا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 26 ستمبر سے ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv