تازہ تر ین

بابر اعظم عالمی رینکنگ میں مزید نیچے چلے گئے

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے البتہ بابر اعظم کی رینکنگ ایک درجے کم ہو گئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم دوسرے، بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کی دوسری اور انگلینڈ کے عادل رشید کی تیسری پوزیشن ہے۔ آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv