ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رُخ خان کی بیوی ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی کام نہیں ملتا۔
بھارتی انٹیریئر ڈیزائنر اور پروڈیوسر گوری خان حال ہی میں مشہور ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ذاتی زندگی اور اپنے کیرئیر کے حوالے سے دلچسپ باتیں بتائیں۔
گوری کا کہنا تھا کہ ‘شاہ رخ کی بیوی ہونے کی حیثیت سے کئی بار مجھے فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا ہے’۔
کنگ خان کی اہلیہ نے بتایا کہ ‘کبھی کبھی شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے لوگ میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں لیکن اکثر شاہ رخ کی بیوی ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ کام سے انکار بھی کر دیتے ہیں’۔
انہوں نے کہا ‘جب بھی کوئی نیا پراجیکٹ شروع ہونے لگتا ہے تو مجھ سے لوگ رابطہ نہیں کرتے، میرے خیال میں لوگ شاہ رخ کی بیوی کے ساتھ کام کرنے کے لیے جڑنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ بہت بڑے اسٹار ہیں، شاہ رخ کی بیوی ہونا 50 فیصد ان کے خلاف جاتا ہے‘۔
خیال رہے کہ گوری خان ایک نئے رئیلٹی شو کے زریعے شوبز کی دنیا میں بطورِ میزبان قدم رکھنے والی ہیں جہاں وہ مشہور اداکاروں اور ہدایتکاروں کے گھر ڈیزائن کریں گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

