کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی ٹیم عالمی کپ کی فاتح بنے گی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ توقع ہے کہ عالمی کپ کے آغاز سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں دلچسپ اور اچھے مقابلے ہوں گے، ایشیا کپ کا فائنل کھیلنا اور بھارت کو شکست دینا کوئی معمولی بات نہیں، میں نے جو بھی وعدہ کیا اسے نبھانے کی کوشش کی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار اس وقت دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے، کچھ لوگ ٹیم کی سلیکشن کے معاملات پر کچھ زیادہ ہی تنقید کررہے ہیں، ساتھی کرکٹرز کی بے جا تنقید پر کیا کہہ سکتا ہوں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر کام ہورہا ہے،ہم اپنے کھلاڑی کو تنہا کیسے چھوڑ سکتے ہیں، انجری کا شکار ہونے والے فخرزمان اور پھر محمد رضوان کو بھی تنہا نہیں چھوڑا،لندن میں شاہین آفریدی کی کی فٹنس کی بحالی پر کام جاری ہے توقع ہے کہ وہ عالمی کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم کو کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا جائے، یہ ہی وقت ہے کہ قومی ٹیم کو تھوڑی سی لچک دی جائے، بے جا تنقید کے حوالے سے قومی کپتان بابر اعظم سے کہا ہے کہ شائقین بہت جلدی بھول جاتے ہیں، میری توجہ صرف کرکٹ پر ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ پہلے ناراض ہوکر چلا گیا اور اب پھر آیا ہے، یہ پاکستان کرکٹ کی جیت ہے، سترہ برس بعد واپس پاکستان کا رخ کرنے پر ہم مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

