تازہ تر ین

ایشین کرکٹ کونسل نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل( اے سی سی) نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
اے سی سی ویمن ایشیا کپ یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم دو اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
پاکستان ویمن ٹیم 3 اکتوبر کو میزبان بنگلا دیش،6اکتوبر کو تھائی لینڈ اور 7 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔
اس کے علاوہ پاکستان اور یو اے ای کا میچ 9 اکتوبر جبکہ قومی ویمن ٹیم سری لنکا کے خلاف 11 اکتوبر کو مدمقابل ہوگی۔
اے سی سی ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 13 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv