تازہ تر ین

پہلا ٹی ٹونٹی: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف

کراچی: (ویب ڈیسک) 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 159رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کررہے ہیں، اس کے علاوہ قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز،عثمان قادر، حارث رؤف،نسیم شاہ اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا، بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 85 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر بابر 24 گیندوں پر 31 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
پاکستان کو دوسرا نقصان حیدر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 109 کے مجموعی اسکور پر 13 گیندوں پر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 117کے مجموعی اسکور پر گری، سیٹ بیٹر محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے شان مسعود 7 رنز ، افتخار احمد 28 ، محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے لُک ووڈ نے 3 اور عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv