لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد تباہی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر برطانیہ میں فنڈ ریزنگ کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ 21 ستمبر بروز بدھ کو سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کی جائے گی ، گزارش ہے ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے ٹکٹ خریدیں، یہ ایونٹ بہت شاندار ہو گا، کل کی تقریب ایک مزاح سے بھرپور ہو گی
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جمائما نے کہا کہ اس تقریب میں بہترین مزاحیہ لوگ شرکت کریں گے، ان میں ہمارے بہترین عاصم چودھری، شازیہ مرزا، ایشان اکبر سمیت دیگر بہترین افراد شامل ہوں گے، اس لیے میری استدعا ہے کہ ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے ٹکٹ خریدیں، تاکہ پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثرہ مستحق افراد کی مدد کی جا سکے۔
آخر میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایونٹ کی یہ رات مزاح سے بھرپور ہو گی، میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، آپ سب کو ایونٹ میں دیکھنا چاہتی ہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

