اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہیں اور آپکو فون کون کرتا ہے؟عمران خان جن سے ملاقات کرتے ہیں ہم اس سے لا علم نہیں ، آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان جن سے ملاقات کرتے ہیں ہم اس سے لا علم نہیں ، آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے۔ عمران خان بتائیں ایکس وائی کون ہیں اور آپکو فون کون کرتا ہے؟ گزشتہ روز جہاں جلسہ کیاگیا ،انتظامات کس نے کیے ہمیں علم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو آج بھی ہیرو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آپ 15 اکتوبر سے پہلے ہماری زبانیں بھی کھلتی دیکھیں گے، عمران خان کی سیاست کا دارومدار صرف ایک تقریر پر ہے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ اداروں کو دباؤ میں لانے کے لیے واویلا کرتے ہیں۔ پاکستان کے اندر ان دنوں عجیب کھیل کھیلا جا رہا ہے، ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے ۔عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مقدمات اور جیلوں کا ساری زندگی سامنا کیا، ہم نے اب بھی ریاست کے لیے سیاست کی قربانی دی، آج بھی جو سلوک ہمارے ساتھ روا ہے وہ مناسب نہیں ہے۔
ا نہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف بنائے گئے مقدمات میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ،تحقیقات کرائی جائیں۔کمیشن میں اگر میرا جرم ثابت ہو مجھے سزا دیں۔مجھے دہشت گردی کے مقدمات سے ڈر نہیں لگتا۔ عمران خان کا کوئی کلپ توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

