تازہ تر ین

پشاور میں بھی جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں بھی مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں پی ٹی وی حکام کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، میاں جاوید لطیف، پی ٹی وی چیئرپرسن شائزہ شاہد ،سہیل علی اوردیگرکے خلاف مقدمہ پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، ایف آئی آرمیں دہشت گردی سمیت مختلف نوعیت کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 14ستمبر کو پی ٹی وی پرایک پریس کانفرنس نشر کی گئی جسے مریم اورنگزیب، میاں جاوید لطیف کی ایماء پر چلایا گیا، پی ٹی وی حکام سہیل علی نےعمران خان کی تقاریر سیاق وسباق سے ہٹ کر چلائی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv