اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ہائیکورٹ کے آڈر کے بعد ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادمیں خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے مقدمہ سیشن کورٹ بھیجنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ پیش کردیا۔
بابر اعوان نے دہشتگری کی دفعات ختم کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس سیشن جج کو منتقل کریں گے۔
جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس چلان جمع ہی نہیں کروایا گیا ،آپ کو دوبارہ ضمانت کی درخواست دائر کرنی پڑے گی۔نہ ہمارے پاس چالان جمع ہوا ،نہ گواہ کا بیان ہوا نہ کچھ اور ہوا تو کیا منتقل کریں گے۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس اب تک ضمانت کا معاملہ تھا۔ہائیکورٹ کے آڈر کے بعد ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔
بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ27 ستمبر کو دیگر ضمانتوں کی درخواست لگی ہیں،مزید جو آپ جو آڈر کریں۔ جج نے کہا ضمانت کی درخواست واپس کر لیں تو آپ کے لیے بہتر ہو گا۔ بابر اعوان نے جواب دیا کہ ہم ضمانت کی درخواست واپس نہیں لے رہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا۔ جج نے کہا سپیشل پراسیکیوٹر کہاں ہیں ان سے بھی رائے لے لیتے ہیں۔
عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کو انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

