تازہ تر ین

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلسطینی امدادی ٹیموں کے شکر گزار ہیں: شہباز شریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد پر فلسطینی امدادی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے انتہائی مشکور ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین کی جانب سے متاثر کن عمل کبھی نہیں بھول سکتے، فلسطینی ٹیم کی مدد مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی معاونت سے بہت زیادہ متاثرہوا ہوں،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فلسطینی امدادی ٹیموں کا شکر گزار ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv