کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں باپ نے پڑھائی نہ کرنے پر 12 سالہ بیٹےکو آگ لگادی جس کے باعث بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
افسوس ناک واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں 14 ستمبر کوپیش آیا، رئیس امروہی کالونی کے بے رحم شخص نذیر نے اپنے 12 سالہ بیٹے شہیرکو صرف اس لیے تیل چھڑک کر آگ لگادی کہ اس نے اسکول کا ہوم ورک نہیں کیا تھا۔
زخمی حالت میں شہیرکو پہلے قطر اسپتال اور پھر سول اسپتال برنز وارڈ منتقل کیا گیا، اسپتال پہنچنے کے 35 گھنٹوں بعد شہیر جان کی بازی ہارگیا، بیٹے کی درد ناک موت کے 2 دن بعد ماں نے اپنے شوہرکے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
پولیس نے ملزم نذیر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کا بیٹا کچھ دنوں سے پڑھ نہیں رہا تھا، اسے ڈرانےکے لیے مٹی کا تیل اس پر ڈال دیا، ماچس کی تیلی ڈرانے کے لیے دکھائی مگر آگ لگ گئی، جیسے ہی بچے نے چیخیں ماریں تو اسے ہوش آیا اور بچے کو لےکر اسپتال گيا۔
پولیس کے مطابق بچے نے والد سے پتنگ اڑانےکی ضد کی تھی، باپ نے بچے سے پڑھائی کا پوچھا توبیٹاکوئی جواب نہ دے سکا جس پر باپ غصے میں آگیا ۔
ادھر ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم نذیرکو 24 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

