اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل اور خطرات سے نمٹنے کی تجاویز دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں 19 ستمبر سے 23 ستمبر تک اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب کے دوران موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل اور خطرات سے نمٹنے کی تجاویز دیں گے اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے موقع پر گلوبل فوڈ اینڈ سیکورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے جبکہ مختلف ممالک کے ہم منصب اور یواین کے صدر اور سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم دورہ کے دوران بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات کریں گے جبکہ وزیر خارجہ بلاول زرداری بھی اجلاس کے موقع پر اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

