اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں گھر تباہ ہو گئے ہیں، لاکھوں لوگ مخیرحضرات کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
برطانیہ روانگی سے قبل نور خان ایئربیس پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سمرقند میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی، تمام سربراہان مملکت کا سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پرشکریہ ادا کیا، حکومت کی جانب سے کی گئی ریلیف اوربحالی کی سرگرمیوں سے سربراہان مملکت کو آگاہ کیا، فی خاندان25ہزارروپے کی مالی امداد کے حوالے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں گھر تباہ ہو گئے ہیں، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں، سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے گئے،چھوٹے بچوں کوخوراک کی اشد ضرورت ہے،بچوں کی خوراک کا بندوبست کرنا بہت بڑی خدمت ہوگی،بچوں کودودھ اورکمبلوں کی اشد ضرورت ہے،لاکھوں لوگ مخیرحضرات کی طرف دیکھ رہے ہیں، متاثرین کواس وقت گرم کپڑوں اور رضائیوں کی بھی ضرورت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشترکہ کیے جانے والے سروے میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا،افواج پاکستان اور سرکاری ادارے ملکر سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہیں، صوبائی حکومتیں بھی متاثرین کی بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، سیلاب سے متاثرہ کروڑافراد امداد کے منتظرہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

