کٹھمنڈو: (ویب ڈیسک) نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے ایک دور دراز پہاڑی ضلع میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد مکانات مٹی میں دفن ہونے سے کم ازکم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
نییپال کے متاثرہ ضلع اچھم کے ضلعی منتظم دیپش رجال کے مطابق امدادی کارکنوں نے ہفتے کو علیٰ الصبح تین مقامات پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔
ڈی پی اے سے بات کرتے ہوئے رجال کا کہنا تھا کہ مٹی میں دبے گیارہ افراد کو زندہ نکال لیا گیا جن میں سے تین کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے طبی دی جارہی ہے۔
ضلعی منتظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم متاثرہ گھرانوں کی تعداد کا پتہ لگائیں گے اور تلاش کا کام مکمل ہونے کے بعد امداد اور بحالی کے پیکج کی فراہمی شروع کریں گے۔
رجال کے مطابق کم از کم چھ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر اُن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ پر امدادی کارکنوں کو ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر ان افراد کو تلاش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ابھی تک مٹی کے تودوں کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

