ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر جمی نیشم نے سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش ٹھکرا دی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق جمی نیشم کو ایک دستیاب کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا، وہ پہلے سے طے شدہ اوورسیز ڈومیسٹک لیگز کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے مصروف ہیں۔
کرکٹ نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ دو سرے نان کنٹریکٹڈ کرکٹرز کی طرح جمی نشیم جب بھی دستیاب ہوئے، انہیں سلیکشن کے لیے زیرغور لایا جائے گا۔
ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈہوم کے جانے کے بعد کنٹریکٹ میں دو کھلاڑیوں کی گنجائش تھی، بلیئر ٹکنر اور فن ایلن کو اب سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جمی نیشم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا میں جانتا ہوں کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے انکار کے فیصلے کے بعد کہا جائے گا کہ میں نے پیسے کو ترجیح دی لیکن جولائی میں میرا ارادہ تھا کہ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش قبول کر لوں۔
انہوں نے کہا جب مجھے فہرست میں شامل نہ کیا گیا تو میں نے دنیا میں دیگر لیگز سے معاہدے کر لیے، یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن میں نے اپنی کمٹمنٹس پوری کرنے کے لیے کنٹریکٹ لینے سے انکار کیا۔
آل راؤنڈر نے کہا میں نے اپنی کمٹمنٹ سے پھر کر واپس نیوزی لینڈ کرکٹ سے معاہدہ نہیں کیا، نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا میرے ہمیشہ اعزاز رہا ہے، مستقبل میں بھی ملک کے لیے کھیلنے کا منتظر رہوں گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

